English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدم اعتمادمیں ایسی قوتیں ساتھ دیں گی کہ یہ پریشان ہوجائینگے‘ گیلانی

القمر

ملتان (صباح نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم عدم اعتماد کریں گے جس کی ابتدا لانگ مارچ سے کر رہے ہیں، عدم اعتماد میں ایسی قوتیں ساتھ دیں گی کہ یہ پریشان ہو جائیں گے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ سے ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔ سندھ میں حکومت مستحکم ہے وہاں گورنر راج کی کوئی ضرورت نہیں، یہ سندھ میں مارچ کی بات کر رہے ہیں جبکہ ہم کسی ایک صوبے تک
محدود نہیں، ہم ملک گیر مارچ کے ذریعے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارے ایجنڈے پر اپوزیشن ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کر سکی، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت کے خلاف لانگ مارچ چاہتے ہیں۔ جو حکومت اپنے منشور پر عملدرآمد نہ کراسکے تو اس کا کھیل ختم ہوجاتا ہے، ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ عوام اب اس کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ ہم 27 فروری کو عوامی مارچ کر رہے ہیں، 2 مارچ کو عوامی مارچ صادق آباد جبکہ 3 مارچ کو ملتان پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ کے خلاف ہم نے سینیٹ میں آواز اٹھائی، آرڈیننس کے ذریعے اس قسم کے کالے قوانین کو مسترد کرتے ہیں۔ گیلانی نے کہاکہ ہمارے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں، پیپلزپارٹی کے سیلاب کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکے گا۔ 30 ہزار لوگ بلاول زرداری کے ساتھ سفر کررہے ہوں گے۔بلاول زرداری کا ملتان میں فقید المثال استقبال کریں گے، ملتان کے عوام ثابت کریں گے کہ ملتان کس کا ہے۔ یوسف رضا نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں ایسے ایسے لانگ مارچ میں ایسے ایسے لوگ دکھائی دیں گے کہ لوگ حیران رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرائن تنازع میں ہمیں بیلنس پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔سینیٹ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کی ابتدا عوامی دباؤ سے کررہے ہیں، سیاسی پارٹیوں، پی ڈی ایم سے بھی ملاقاتیں کیں اور مشاورت جاری ہے۔یوسف رضا نے کہا کہ حکومت کا شارٹ مارچ کرنا ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، ان کو برائی صرف ایک صوبے میں ہی نظر آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے