واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے عالمی سطح پر ایران نوا حوثیوں کے حق میں مہم چلانے والے والے افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ نیٹ ورک یمنی باغیوں کو مالی امداد فراہم کر رہا تھا ، تاکہ وہ یمنی حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں سر انجام دے سکیں۔ یاد رہے کہ یمن میں 2014ء جاری جنگی بحران کے نتیجے میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔باغیوں نے خلیجی ممالک پر اپنے پرتشدد حملوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔
