ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس یوکرین جنگ: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لیٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا تھا جس کا اطلاق 16 فروری سے پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر ہے۔

صنعتی ماہرین کا کہنا تھا کہ روس نے 2014 میں کریمیا کے خلاف اس وقت جارحیت کی تھی جب اس نے پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس شیل آئل بھی ہے لیکن یہ مہنگا ہے تاہم امریکا اسے عالمی منڈی میں لانے کی کوشش کر سکتا ہے تاکہ روسی ریونیو کو نقصان پہنچانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں