ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم سے خطاب کریںگے

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوکرین روس جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیلیے اپنے رفقا سے مشاورت کی ہے، باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کرینگے، وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے، معاشی ٹیم موجودہ صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس نے معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں