ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان جانتا ہے ہم یوکرین کے معاملے پر کہاں کھڑے ہیں، امریکا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کوعلم ہے کہ ہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ روس کے یوکرین پرحملے سے پہلے اوراب حملے کے دوران بھی پاکستان کواپنی پوزیشن کے بارے میں بتا دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان جانتا ہے ہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں۔ اصولوں اورضوابط پرعمل کرنے میں ہی پاکستان ، امریکا اورروس سب کا فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق پاکستانی حکام کا بات کرنا ہی بہترہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں