English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوانوں کیلیے فٹبال کی سرگرمیاں ضروری ہیں، بریگیڈیئر شبیر خان

کراچی پریمئر فٹبال کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان مہمان خصوصی بریگیڈیئر شبیر خان سے ٹرافی وصول کرتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف سی کے کے تحت کراچی پریمیئر فٹبال کپ سیزن ٹو محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز اور RJ گرین کے تعاون سے ابراہیم حیدری بلوچ مجاہد فٹبال گرائونڈ میں فائنل میں 25 ہزار سے زائد شائقین فٹبال کی شرکت۔ عبدل ایف سی نے برما آفریدی کو پنالٹی کک پر 4-3 سے شکست دے دی۔ اس موقع پر چیف گیسٹ سیکٹر کمانڈ بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر محمد شبیر خان اور مہمان اعزازی لیفٹنٹ کرنل شہاب مقبول اور برگیڈیئر منظور تھے۔ چیف آرگنائزر فرخ خان اور حمزہ فاروق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر برگیڈیئر محمد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے فٹبال سمیت کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ لیفٹنٹ کرنل شہاب مقبول نے کہا کہ ملک میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ بابر قریشی نے کہا کہ فٹبال کی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ مشرف گلزار نے کہا کہ پریمیئر فٹبال کپ یادگار ایونٹ ہے۔ مہمانِ خصوصی برگیڈیئر شبیر خان نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم عبدل ایف سی، رنر اپ برما آفریدی و دیگر کیٹگری میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے