English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویتنام میں کشتی الٹنے سے 13 سیاح ہلاک ‘4لاپتا

ہنوئی : ویتنام میں کشتی ڈوبنے کے باعث لاپتا ہونے والے سیاحوں کو تلاش کیا جارہا ہے

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی ساحل ہوئی آن کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 4لاپتا ہوگئے۔ قامی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا سیاحوں کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی 36 سیاحوں اور 3ملاحوں کو کو لاؤ چام جزیرے سے ہوئی این لے کر جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ویتنام میں حال ہی میں زیادہ تر کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں،جس کے بعد سے سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے