English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدہ کو جدید بنانے کے لیے 20 ارب ڈالر کا منصوبہ

القمر

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ کو جدید بنانے کے لیے 20 ارب ڈالر کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ منصوبے کے تحت 57 لاکھ مربع میٹر ساحلی علاقے کو نئی شکل دے کر تفریح کے لیے مختص کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ 3مراحل میں مکمل ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس دسمبر میں اس منصوبے کی بنیاد رکھی تھی اور اس پر 20 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ جدہ سینٹرل نامی منصوبے کے تحت ساحلی شہر جدہ کو رہنے کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے