English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل فائنل میں امپائرنگ کریں گے

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ارکان علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے. دونوں امپائرز آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ مجموعی طور پر 81 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے تاہم علیم ڈار اس سے قبل لیگ کے پہلے، تیسرے، 5ویں اور چھٹے ایڈیشنز کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں. آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن مائیکل گف لیگ کے فائنل میں تھرڈ امپائر ،احسن رضا فورتھ امپائر کے فرائض سرانجام دینگے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے