ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد سخت سیکیورٹی میں پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، جس کے بعد کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

آسٹریلوی ٹیم 2 روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی، کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرز کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں