English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈا لے گی، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آچکا، یہ لوگ جو تماشا لگانا چاہتے ہیں وہ صرف نو دن کا رہ گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کاسلسلہ جاری لیکن کسی نتیجے پر نہیں پہنچے،  میں یہ خبر دے رہا ہوں، کٹی پتنگ کو پکڑنے کے ان کے جو منصوبے ہیں کہ پنجاب میں ہمارا کیا ہو گا، مرکز میں ہو گا اپوزیشن کبڈی کبڈی کھیل رہی ہے جس میں جیت عمران خان کی ہوگی، آپ کی تحریک ناکام اور عمران خان مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جہانگیر ترین اور تحریک انصاف میں صلح ہو جائے، ہماری کوشش ہے کہ طالبان کی مدد کی جائے اور انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے، پاکستان کو ان کی مدد کرنی چاہیے تاہم اس پر پالیسی بیان وزارت خارجہ دے گی، ہم طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے