English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ موسمیات کی آج شہرقائد میں ہلکی پھوار کی پیشگوئی

القمر

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج (بدھ) کے روز مطلع جزوی ابرآلود اور ہلکی پھوار کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نتیجے میں دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، جامشورو اور دیہی سندھ کے دیگر علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس کے اثرات کے سبب شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی پھوار کا امکان ہے۔

کراچی میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے