ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد آخری واردات ہے ، ایسی شکست دونگا یہ2028 تک نہیں اٹھ سکیں گے ، وزیر اعظم

 

اسلام آباد( نمائندہ جسارت+آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی آخری واردات ہے ،انہیں ایسی شکست دوں گا پھر یہ2028 ء تک نہیں اٹھ سکیں گے۔ حکومت کے حماتی یوٹیوبرز سے ملاقات میں اپنے رد عمل میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہوکر واپس آئے گی، فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، فوج چوروں کا ساتھ نہیں دے گی، اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے پیچھے ایک ہاتھ نہیں، کئی بیرونی ہاتھ ہیں، امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا لیکن ہم وقت آنے پر دیکھیں گے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، ایسے ہی اتنا شور نہیں مچا ہوا، ہر جگہ پیسہ چلا ہوا ہے،ارکان اسمبلی کو 18،18 کروڑ کی پیشکش کی جارہی ہے، ارکان سے کہا ہے کہ ان سے پیسے لیں اور غریبوں میں بانٹ دیں۔ وزیراعظم کے بقول
جہانگیر ترین کو جانتا ہوں، وہ کبھی چوروں اورغداروں کا ساتھ نہیں دے گا، کپتان ایک دم اپنی حکمت عملی نہیں بتاتا، میں نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا، اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے مہم چلا رہی ہے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ، ان کے ساتھ عوام نہیں تو فوج کیا ہوگی۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کو دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، امریکا اور بھارت کا نہیں بلکہ ان کی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔انہوں نے مزیدکہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے بیان دے کر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔علاوہ ازیں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں، تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔مزیدبرآںذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو وزیراعظم ہاؤس طلب کیا اورقانونی امور پر مشاورت کی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں