لاہور(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ڈرا ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجا بھی مایوس ہو گئے۔24سال بعد پاکستان آئی کینگروز کرکٹ ٹیم کے خلاف تاریخی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بغیر نتیجہ ختم ہونے پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ پچز کو بدلنا انہی کا آئیڈیا ہے لیکن چار پانچ ماہ ایک پچ کو بنانے میں لگتے ہیں۔تنقید کرنے والوں کوجواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جادو کی چھڑی نہیںجسے گھماکراپنی مرضی کی پچ تیار کرلیں۔انہوں نے پرستار وں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک ہی میچ ہوا ہے، آئندہ سیزن میں نئی طرز کی کرکٹ ہو گی۔
