کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ 12مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں شہر قائد پہنچ چکی ہیں جہاںجمعرات اور جمعہ کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔کراچی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ،راستوں کو پھولوں سے سجایا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کا کام بھی تیز ہوگیا ہے ، اسٹیڈیم کی آوٹ فیلڈ کو بھی خوبصورت بنایا گیا ہے،آسٹریلیا نے کراچی میں 8ٹیسٹ میچز پاکستان کے خلاف کھیلے لیکن ایک بھی نہ جیت سکا۔24سال بعد کینگروز کا تاریخی دورہ پاکستان جاری ہے، راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے بعد اب دونوں ٹیموں کا کراچی میزبان بنے گا، جس کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، 24سال بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ راستوں کو پھولوں سے سجایا جانے لگا، صفائی ستھرائی کا کام بھی تیز ہوگیا۔ مختلف انکلوژرز کے اسٹینڈز میں نشستوں کی دھلائی اور صفائی کی جارہی ہے،بعض اسٹینڈز میں تماشائیوں کو سہولت کی فراہمی کے لیے کرسیوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی ہدایت پر پچز پر کام جاری ہے، آوٹ فیلڈ کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم میں دو پچز کا اضافہ کیا گیا ہے، جمعرات اور جمعہ کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
