اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور ترین گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر تحفظات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
