English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے یو آئی کا ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

القمر

اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائےا سلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  نے کارکنان کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی اہم شاہراہوں کو بندکردیا جائے، حکومت بغیر احتجاج کے کوئی بات سمجھنے والی نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن غیر مسلح افرد پر کیا گیا، جس سے ثابت ہوا کہ یہ لوگ ہمارے لوگوں کو اغوا کرنا چاہتے تھے ، اس لیے پولیس نے اتنا بڑا آپریشن کیا۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے اپنے لوگوں کو رہاکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے