اسلام آباد ( آن لائن+صباح نیوز)تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر ایک اوربجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں 5 روپے95 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 50 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔علاوہ ازیں رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر15روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کومہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔
