English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے ایٹمی جنگ کے خدشات کو ردکردیا

القمر

ماسکو: روس نے ایٹمی جنگ کے خدشات کو رد کردیا۔

برطانوی  خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ انہیں نہیں لگتاکہ یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوگا۔ تاہم انہوں نے امریکا اور یورپ کو خبردار کیا کہ روس اب  دوبارہ کبھی مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔

ترکی میں ایک صحافی نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے سوال کیا کہ کیا جوہری جنگ شروع ہو سکتی ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین نہیں کرنا چاہتا اور میں اس پر یقین نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ کے موضوع کو صرف مغرب نے ہی بحث میں ڈالا ہے۔

خیال رہے کہ روس کی معیشت 1991 کے سوویت یونین کے زوال کے بعد اب سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہی ہے جب مغربی ممالک نے روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد  بھاری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔واضح رہے کہ روس اور امریکا کے پاس سرد جنگ کے بعد سب سے بڑے جوہری ہتھیار ہیں جبکہ 27 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوج کی جوہری تنصیبات رکھنے والی یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے