ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان اتوار کو حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اتوار کو حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ منڈی بہاوالدین، میلسی اور دیر کے کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت اتوار کو حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے ، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو حافظ آباد کا دورہ کریں گے، وزیر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں