English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیوڈ وارنر کے بعد حسن علی کا بھی کراچی ٹیسٹ میں ڈانس وائرل

القمر

 کراچی: آسٹریلیا کے اوپنر بلےباز ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کے بعد پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کا ڈانس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پی سی بی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے سیشن میں حسن علی نے فہیم اشرف کے گیند کروانے کے بعد اچانک ڈانس کرنا شروع کر دیا۔

حسن علی کا ڈانس دیکھ کر کمنٹیٹرز نے قہقے لگائے اور ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کا حوالہ بھی دیا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوران ڈانس کیا تھا جنہیں کافی پذیرائی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے