اسلام آباد(جسارت نیوز):16ویں شاہ خان اسکی کپ اور نیشنل بائیتھلون چیمپئن شپ 2022 کی تقسیم انعامات کی تقریب پی اے ایف اسکی ریزورٹ، نلتر میں منعقد ہوئی۔ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید کوثر حسین ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ پلانز نیشنل لاجسٹک سیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاک فضائیہ کی فیڈرل ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر، ایئر کموڈور جاوید اقبال سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے 16ویں شاہ خان اسکی کپ کی ونر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پی اے ایف اسکیرز کا کھیل کے افتتاحی دن سے ہی پلہ بھاری رہا اور انہوں نے 16ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں 02 تمغے اپنے نام کر لیے۔ سلالم کیٹیگری میں سول ایوی ایشن کے ذاکر حسین نے طلائی، پاک فضائیہ کے عبید اللہ نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے حمزہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
