اینٹیگا(جسارت نیوز):انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 217 رنز بنا لئے اور اسے 153 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ، اوپنر زیک کرالی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور وہ 117 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ دوسری طرف سے کپتان جو روٹ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 84 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، واحد آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ایلیکس لیز ہیں جو 6 رنز بنا کر کیمار روچ کا شکار بنے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 64 رنز کی برتری کے ساتھ 375 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔
