English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم اب تک کرکٹ گرائونڈ سے باہر نہیں نکلے‘کامل علی آغا

القمر

اسلا م آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم ابھی تک کرکٹ گرائونڈ سے باہر نہیں نکلے،جب وزیراعظم کرکٹ گرائونڈ سے باہر نکلیں گے تو سیاست کی سمجھ آئے گی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کا اپنا شیرازہ بکھر جائے تو ہمیں کچھ فیصلہ تو کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی جو فیصلہ کریں ہم عمل کریںگے، ڈسپلن لوگ ہمیشہ اپنے فیصلے قیادت پر چھوڑتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تحفظات اور دیگر امور سے متعلق اجلاس میں بتاتے ہیں، پارٹی کے فیصلے قیادت کرتی ہے، اس وقت سیاست میں ہر لمحہ انتہائی اہم ہے۔(ق) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی بات سے لگتا ہے کہ حکومت کو کچھ نظر آ رہا ہے،کسی حکومتی جماعت کے 3،3، گروپ بن کر سامنے آ رہے ہیں،اب دنوں کی نہیں گھنٹوں کی بات رہ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے