ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوالہ ہنڈی کیس‘اگلی سماعت پر حتمی چالان طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی سرگرمیاں کرنے سے متعلق مقدمے میں تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر حتمی چالان طلب کر لیا۔ مقامی عدالت میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی سرگرمیوں پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کی
جانب سے حتمی چالان تاحال پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے سماعت28 مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے حتمی چالان طلب کر لیا۔ مقدمے میں ملزم صادق علی، قلب عباس، حسین رضا سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا موقف ہے کہ کراچی کے4 مختلف مقامات پر چھاپا مار کارروائیاں کیں، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث13 افراد گرفتار کیے، گرفتار افراد میں غیر ملکی کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں، ملزمان سے18 ہزار امریکی ڈالر، 2 کروڑ23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں