English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا نوجوان دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق

القمر

کراچی: پولیس میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ دینے آنے والا دوڑ کے دوران 25 سالہ نوجوان دوڑ کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ جاری تھی، کہ ایک نوجوان دوڑ کے دوران مبینہ طور پر گر کر بے ہوش ہوگیا جسے مقامی طور پر طبی امداد دی گئی مگر اس دوران ہی وہ انتقال کر گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ بھرتی کے ٹیسٹ کے لئے دوڑ کے دوران پیش آیا، مرحوم کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے