ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“حکومت اور اپوزیشن کیا کر رہی ہیں اس سے میراکا کوئی تعلق نہیں”

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عدم اعتمادکیلئے حکومت اور اپوزیشن کیا کر رہی ہیں اس سے میراکا کوئی تعلق نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ قانونی رائے لی ہے، یہ میرا کام ہے کہ ماہرین سے مشاورت کروں، میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا خبروں کی تردید کرتا ہوں، جو اقدام اٹھاؤں گا قانون اوررولز کے مطابق ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی  کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی اورچند روز میں مسائل حل ہوجائیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کی، دنیا کو بتایا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں