برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے فضائی اڈوں پر تعینات سیکورٹی عملے کی ہڑتال کے باعث 600سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ مزدور یونین ویرڈی کے مطابق یہ ہڑتال تنخواہوں میں اضافے کے لیے کی گئی ہے۔ ہڑتال کے دوران کولون بون کے ہوائی اڈے پر عملے نے اتوار کو رات کام روک دیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈوسلڈروف، برلن، بریمن، ہنوور اور لائپزگ کے ہوائی اڈوں پر بھی ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیگر ہوائی اڈوں پر بھی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔