ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکڈونلڈز کی بندش کے خلاف روسی شہری کا خود کو زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج

ماسکو: مشہور غیرملکی فوڈ چین مکڈونلڈز سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے ایک گروپ کی جانب سے یوکرین میں فوجی آپریشن کے ردعمل میں روس میں اپنی سروسز معطل کیے جانے کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے احتجاج دیکھا جا رہا ہے۔ بہت سے روسی غیرملکی فاسٹ فوڈ بالخصوص مکڈونلڈ کے رسیا ہیں۔مکڈونلڈ کی سروسز کی بندش پروہ سراپا احتجاج ہیں۔ ایک فربہ روسی نے تو احتجاج کرتے ہوئے مکلڈونلڈ کے ریستوران کے گیٹ پر خود کو زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مک ڈونلڈز کے ایک دیوانے ماسکو میں ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کو بند ہونے سے روکنے کے لیے اس کے دروازے پر خود کو زنجیروں میں جکڑ لیا۔ روسی شخص جس کا نام لوکا سیفرونوف بتایا جاتا ہے کو ریستوران کے سامنے احتجاج کرتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسے چیختے ہوئے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ فاسٹ فوڈ چین کے ریستوران کی بندش میرے اور میرے ساتھی شہریوں کے خلاف دشمنی ہے۔تاہم بالآخر پولیس اس کے پاس پہنچی اور اسے ریستوران سے لے گئی۔

قابل ذکر ہے کہ فاسٹ فوڈ کمپنی مکڈونلڈز نے اعلان کیا کہ وہ روس میں اپنی شاخیں عارضی طور پر بند کر دے گی۔مک ڈونلڈز کے سی ای او کرس کیمپزنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ مک ڈونلڈز نے روس میں اپنے تمام ریستوران عارضی طور پر بند کرنے اور مارکیٹ کے تمام کاموں کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد متعدد صنعتوں میں متعدد غیر ملکی کمپنیوں نے روس میں اپنا کام معطل کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں