رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکشی ائر لائن اوراسرائیلی فضائی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،جس کے تحت کاسا بلانکا اور تل ابیب کے درمیان فضائی رابطے پر کوڈ شیئرنگ کے سمجھوتے پر دستخط کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مراکش کی رائل ائر ماروککی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فریقین کے درمیان یہ معاہدہ کاسا بلانکا اورتل ابیب کو جوڑنے والی براہ راست لائن کے لیے مراکش ائر لائنز کی افتتاحی پرواز کے موقع پر ہوا ہے۔ اس سے قبل مراکشی فضائی کمپنی کے تل ابیب کے سفر میں مراکشی تاجر شامل تھے، جن کا دورہ منگل کے روز اختتام کو پہنچا تھا۔