مدینہ منورہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخل ہونے پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی۔ انتظامیہ نے عارضی پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی وڈیوز میں بچوں کومسجد نبوی میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے مسجد نبوی کا تقدس برقرار نہ رکھنے پروالدین کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا،جس کے بعد ممکنہ طور پر حالیہ فیصلہ اسی کا ردعمل ہوسکتا ہے۔