کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے پی ٹی گولڈ کپ انویٹیشن ٹورنامنٹ کے تیسرے کواٹر فائنل میں مدھو محمدن فٹبال کلب نے پینالٹی شوٹ میں لال بخش میموریل فٹبال کلب کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹورنامنٹ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں کھیل کے دوسرے ہاف میں 1، 1 گول کیے۔ لال بخش کے معاویہ نے 76 ویں منٹ پر گول کیا جسے مدھو محمدن کے شاہجہاں نے 78 ویں منٹ برابر کیا۔ بعد ازاں پیالٹی کک شوٹ آؤٹ میں مرتضی، عامر خان، صادق اور حفیظ نے گول کیے۔
