English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کے فروغ کیلیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں،درا بلوچ

القمر

کوئٹہ(جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان درابلوچ نے آل پاکستان مارشل آرٹس فیسٹول کا افتتاح کردیا،فیسٹیول میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے کوئٹہ میں پہلی بار مارشل آرٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے۔پی ایس بی ہال ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں جاری سہ روزہ مارشل آرٹس اور کک باکسنگ کے کانٹے دار مقابلوں میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے بہترپرفامنس کا مظاہرہ کیا۔ مارشل آرٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں صدر بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک افضل اعوان،ڈائریکٹر پی ایس بی کوئٹہ سینٹر عمران یوسف،سابق ڈائریکٹریوتھ افضل سلہری،بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر لہڑی،پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ،نوابزادہ ہارون رئیسانی سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹرجنرل کھیل درابلوچ نے کوئٹہ میں شاندار مارشل آرٹس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کک باکسنگ فیڈریشن مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے شاندار فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،صوبہ بلوچستان میں مارشل آرٹس کھیل کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،ضرورت انہیں مواقع اور سہولیات کی فراہمی ہے،جس کیلئے محکمہ اسپورٹس ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ بلوچستان کے کھلاڑی اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے