ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کا امارات اور سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا استقبال کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک ) برطانیہ نے امارات اور سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ وہ متحدہ عرب امارات بھی گئے، جہاں انہوں نے ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کو تیل کی مزید پیداوار پر راضی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک یوکرائنی جنگ کے تناظر میں روسی تیل پر انحصار کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں