English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمر میں فوج کے ہاتھوں قتل عام کے شواہد مل گئے

القمر

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے میانمر میں گزشتہ برس فوجی بغاوت کے بعد انسانی حقوق کے حوالے سے پہلی جامع رپورٹ شائع کردی، جس میں فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کے شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ برس کی فوجی بغاوت کے بعد سے میانمر میں فوج انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیو ں میں مصروف ہے۔ ان میں سے بعض جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔انہوں نے رپورٹ سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ کارروائیوں کے دوران لوگوں کو سر میں گولیاں ماری گئیں، زندہ جلا کرمار ڈالا گیا، کسی الزام کے بغیر گرفتار کیا گیااور اذیتیں دی گئیں ۔ اس کے علاوہ مزاحمت کاروں کے خلاف شہریوں کو ڈھال بنایا گیا۔ باچلیٹ نے کہاکہ میانمر کے عوام کے ساتھ جس طرح زیادتی کی جارہی ہے اس پر سخت مؤاخذہ ہوناچاہیے۔ یاد رہے کہ فروری 2021 ء میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو برطرف کرنے کے بعد سے فوج اب تک اقتدار کو مستحکم کرنے میں ناکام رہی ہے۔اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ متاثرین کے ساتھ بات چیت اور عینی شاہدین کے بیانات پر مبنی ہے۔ اس میں تصاویر اور مصدقہ ملٹی میڈیا فائلز اور دیگر ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے