English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کو 40 کروڑ پاؤنڈ لوٹانے پر غور کررہے ہیں‘ برطانیہ

القمر

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے ایران کو 40 کروڑ پاؤنڈ لوٹانے پر غور شروع کردیا۔ برطانوی وزیر خزانہ لزا ٹرس نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ ایران کا تاریخی 40 کروڑ پاؤنڈز کا قرض ترجیحی بنیادوں پر واپس لوٹانے کے طریقے دیکھ رہا ہے۔ یہ رقم 52کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ اس سے قبل ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران حکام نے شرط عائد کی ہے کہ برطانوی امدادی کارکن نازنین زاغری ریٹکلف کو اسی وقت رہا کیا جائے گا کہ جب برطانیہ یہ قرضہ واپس لوٹائے گا۔وزیر خزانہ کا حالیہ بیان بظاہر اسی کا ردعمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے