ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ وزیر اعظم کا انتخاب، تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے قوانین کے تحت ہوتا ہے، وزیر اعظم کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے دوران فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کی رو سے الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا انتخاب اور تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے قوانین کے تحت ہوتا ہے، اور ان دونوں مراحل میں اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائیڈنگ افسر کام کرتے ہیں، ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات بے بنیاد ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ فلور کراسنگ کی صورت میں پارٹی سربراہ رکن کے خلاف ڈکلریشن اسپیکر کو بھیجے گا، اسپیکر قومی اسمبلی ڈکلریشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا، اور الیکشن کمیشن اسپیکر سے موصول ڈکلریشن پر آئین و قانون کے مطابق 30 یوم میں فیصلہ کرے گا، فلور کراسنگ پر ڈکلریشن موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا کام شروع ہو گا، حکومت چاہے تو قوانین میں ترمیم کر کے الیکشن کمیشن کو اختیارات دے سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں