English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باغی ارکان سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں، وزیر خارجہ

القمر

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ باغی ارکان سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں،ٹھنڈے دل سے غور کر کے  سیاسی فیصلہ کیا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چودھری پرویزالٰہی  کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ سیاسی فیصلہ کرتے ہیں جذباتی نہیں، ہمارےا تحادی ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جو کراچی کے شہریوں کا حال کیا ہے کیا ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پتہ نہیں،سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ تھا اور نہ ہے،  اسی لیے بلاول زرداری کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کو جو منا نے والے ہیں ، وہ منائیں گے، میرے کہنے پر جہانگیر ترین نہیں مانیں گے، مائنس ون کہیں بھی نہیں ہوتا، یہ آزمائے ہوئے فارمولے ہیں،تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے،اپیل کے باوجود اگر کوئی منحرف ہوتا ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے