ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ نہ جیت سکے، آسٹریلین کوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈانلڈ نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے اور خاص طور پر بابراعظم نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے ہمیں جیتنے نہیں دیا، کراچی ٹیسٹ کے 5 ویں روز بہت مواقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے جمعہ کو ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر مچل ا سٹارک تازہ دم رہتے ہیں تو وہ تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ہمیں4 روز ملے ہیں اور ہمارے پاس بنچ اسٹرنتھ بھی اچھی ہے، جو کھلاڑی نہیں کھیلے وہ مکمل تیار ہیں ان کا آپشن ہمارے پاس موجود ہے، ہم ہر دفعہ پچ کا جائزہ لیتے ہیں اس مرتبہ بھی قذافی اسٹیڈیم کی پچ دیکھیں گے۔آسٹریلوی کوچ نے کہاکہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن نے اچھی بولنگ کی اور کئی چانسز نکالے، اب قذافی ا سٹیڈیم جا کر دیکھیں گے کہ وہ کس قدر پلان میں شامل ہیں، ہم کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کریں گے۔ اینڈریو میکڈانلڈنے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان میں 15 دن کی ٹیسٹ کرکٹ میں سے 10 روز اچھی کرکٹ کھیلی، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، انہیں علم ہے کہ اب آخری ٹیسٹ میچ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں