English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس پاکستان نے سندھ ہاؤس پر حملے کا ازخود نوٹس لے لیا

القمر

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ ہاؤس پر حملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفاقی دارالحکومت میں سندھ ہاؤس پر حملے کا از خود نوٹس لے لیا ہے، سپریم کورٹ میں سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت آج ایک بجے ہوگی۔ عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مذکورہ از خود نوٹس سپریم کورٹ بار کونسل کی جانب سے دائر درخواست پر لیا گیا ہے، جس کی سماعت کورٹ روم نمبر ون میں ہوگی، 183/3 کے تحت سپریم کورٹ کو یہ اقدام اٹھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجودگی کی خبر کے بعد پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کارکنان کے ہمراہ سندھ ہاؤس پہنچے جہاں ڈنڈے اور لوٹے اٹھائے مشتعل کارکنان  نے سندھ ہاؤس پر حملہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے