English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل : عدالتی عظمیٰ کے حکم پر سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام بند

القمر

برازیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں عدالتی عظمیٰ نے پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ٹیلی گرام کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور حکومت سے تعاون نہ کرنے پر سنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں ایپل، گوگل، اینڈرائیڈ سمیت دیگر کمپنیوں کو بھی پابند کیا کہ وہ برازیل میں ٹیلی گرام کی سروس فراہم نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ٹیلی گرام نے کئی درخواستوں کے باوجود برازیل میں اپنا نمایندہ تعینات نہیں کیا ۔ دوسری جانب برازیل کے صدر نے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے تعصب پر مبنی حکم قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے