English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بشارالاسد کا دورئہ امارات‘ ولی عہد سے ملاقات

القمر
ابوظبی: ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید النہیان اور بشارالاسد ملاقات کررہے ہیں

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی حکومت پر قابض صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2011ء میں شام میں شہریوں کے قتل عام کے تناظر میں عرب ممالک نے تعلقات منقطع کرلیے تھے، تاہم اب پالیسیوں میں تبدیلی آگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے پر بشار الاسد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ناقدین کے مطابق شام کی طویل خانہ جنگی کے بعد بشار الاسد کی کوشش ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لے آئیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے