English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک آسٹریلیا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا ، تیاریاں مکمل

القمر
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے ہیں

لاہور(سید وزیر علی قادری) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ناقدین کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے ۔ جب کہ اس سلسلے میں کیوریٹر کا بھی دعوی ہے کہ لاہور کی پچ راولپنڈی اور کراچی سے مختلف ہوگی۔ دوسری طرف دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز ہیڈ کوچز کے زیر نگرانی دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس کی اور تینوں شعبوںمیں کمزوری کو دور کرنے کے لیے ٹپس بھی دی گئیں۔ ادھر لاہوری شائقین بہت پرمسرور نظر آرہے ہیں۔ نمائندہ جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ قومی وآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اوراورآخری ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے ہم دوستوں نے پویلین میں بیٹھ کر مہمان ٹیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو میزبان کی حیثیت سے ہم انہیں تحفے کے طور پیش پر کرنا چاہتے ہیں۔ سیکورٹی ، ٹریفک پلان سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ قومی تیم کی قیادت بابر اعظم اور کینگروز کی کمان پیٹ کمنز سنبھالیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے