English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلنے کا احساس بیان کرنا ممکن نہیں،بابر اعظم

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی )کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہوم گراونڈ پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ایک الگ احساس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔بابر اعظم نے لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا کیونکہ میں پہلی مرتبہ لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں۔بولرزکے نیٹ سیشنز میں بولنگ کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ مدد کرنے کے لیے بولنگ کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی مدد کرنے کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں، وہ ہمیشہ اچھا کھیلتے ہیں، ایک میچ کی پرفارمنس پر کسی کو باہر نہیں بٹھا سکتے، پْر اعتماد ہو کر میدان میں جائیں گے اور کوشش ہو گی کہ میچ جیتیں۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پلئینگ الیون آج دوبارہ پچ دیکھ کر پلان کریں گے، میچ سے قبل فیصلہ ہو گا اور سیریز جیتنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ہمارا مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ میچ جیتنا ہے ٹیسٹ سیریز جیتنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہو گا، ہم لاہور ٹیسٹ میں ریزلٹ چاہتے ہیں، پوری ٹیم لاہور میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لاہور میں کامیابی حاصل کریں اور اس کے لیے سخت محنت بھی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے