کراچی : سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب کوچ الیکس پائیک کی نگرانی میں کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا اسٹیڈیم کا دورہ، ٹرائلز کا جائزہ لیا۔ پہلے دن ٹرائلز میں 176 انڈر 15 فٹبالرزنے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جنوبی جمیل ہوت اور انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی اورنگزیب بھی موجود تھے۔
کمشنر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی فٹبال کا گڑھ ہے، وسائل کی کمی ہے۔ 5 فروری کو سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب اور کراچی فٹبال کلب کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ آج خواب پورا ہونے لگا ہے اور معاہدہ عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے
۔ٹرائلز کا مرحلہ اگلے 4 روز تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد دو فائنل میچ ہونگے۔ 8 کوچز کا بھی انتخاب ہوگیا ہے، جس میں سے دو بہترین کوچ ایک مہینے کے لئے برطانیہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ،جو رہ گئے ہیں وہ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں
ٹرائلز میں کھلاڑیوں کیلئے پانی، ریفریشمنٹ سمیت ابتدائی طبی امداد کے انتظامات کئے گئے اور ایمبولینس کی موجودگی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔
ٹرائلز میں 25 بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جن میں سے 2 بچے 2 سالہ تربیت کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 2 کوچز اور 2 بچے برطانیہ جائیں گے ، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ فٹبال کا بھرپور ٹلینٹ موجود ہے ،
صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم تو کھیل کے ماہر نہیں ہیں لیکن الیکس پائیک نے بھی فٹبالرز کے ٹیلنٹ کو سراہا ہے۔