English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ارجنٹائن: فٹبال میچ کے بعد تماشائیوں کے کھلاڑیوں پر بوتلوں سے وار

القمر

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں فٹبال کی روایتی حریف ٹیموں کے میچ کے بعد بپھرے تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر بوتلوں سے وار کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکا جونیئرز اور ریورز پلیٹ کے روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے والے تماشائیوں کا فل ہاس تھا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سباسچین وِلا کے گول نے بوکا جونیئرز کو برتری اور پھر فتح دلائی، جس پر مدمقابل کے مداح آٹ آف کنٹرول ہو گئے اور ہلڑ بازی کرنے لگے۔

سٹینڈز میں آگ کے گولے برسائے اور پلیئرز کو بوتلوں سے نشانہ بنایا، جس پر پولیس اِن ایکشن ہوئی اور سکیورٹی کے حصار میں ڈریسنگ روم تک پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے