English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں پاکستان نے 90 رنز بنالیے

القمر

لاہور: سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جاریے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا نے 232 رنز 5 وکٹوں سے دوسرے روز اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا، دوسرے دن کے کھیل کا پہلا سیشن آسٹریلوی بیٹرز کے نام رہا اور پاکستانی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ کینگروز نے پہلے سیشن میں ٹیم کو بغیر کسی نقصان 320 رنز تک پہنچایا، کیمرون گرین اور ایلکس کیری نے آج کے کھیل میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے 63 رنز بنانے والے ایلکس کیری، نعمان علی اور 79 رنز پر موجود کیمرون گرین نسیم شاہ کا شکار بنے۔

ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ 91 اور کیمرون گرین 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، اوپنر امام الحق 11 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس کے بعد عبداللہ شفیق اور اظہر علی نے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی، عبداللہ شفیق 45 اور اظہر علی 30 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے