English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمارے پاس 500 یوکرینی قیدی ہیں، تبادلے کے لیے تیار ہیں، روس

القمر

کیف: روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس 500 سے زیادہ یوکرینی قیدی موجود ہیں اور وہ روسی فوجیوں کے ساتھ ان کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں انسانی حقوق کی کمشنر تاتیانا موسکالکوفا کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے بین الاقوامی صلیب احمر تنظیم کو ایک فہرست ارسال کی ہے۔ اس میں 500 سے زیادہ قیدیوں کی تفصیلات ہیں۔ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آغاز 24 فروری کو ہوا تھا۔

سابقہ انٹیلی جنس رپورٹوں کے اندازے کے مطابق یوکرین میں اب تک روس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں۔ تاہم ماسکو کی جانب سے سرکاری طور پر کسی اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا گیا۔البتہ گذشتہ دنوں کے دوران میں روس نے یوکرین میں اپنے متعدد اعلی فوجی افسران کی ہلاکتوں کا انکشاف کیا۔

اس سے قبل کرملن کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ جنگ میں مارے جانے والے یا قیدی بنا لیے جانے والے کسی بھی روسی فوجی یا اس کے اہل خانہ کے حقوق ضائع نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے