English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم ‘الخدمت کے تحت سی ویو پر صفائی و آگہی واک

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’ گرین اینڈ کلین پاکستان‘‘ مہم کے سلسلے میں سی ویو کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈٖ کلفٹن کے اشتراک سے صفائی کی گئی، جبکہ آگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ واک کی قیادت ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب اور ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشدقریشی نے کی ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ،کونسلرز سی بی سی ریحان بوٹی والا ، ذکرمحنتی اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور بھی موجود تھے ۔واک میں باہمت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔مہم کے دوران کنٹونمنٹ بور ڈکی جانب سے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں تھیں اور کوڑادان بھی رکھے گئے تھے ۔ واک کے شرکا نے بینراور پلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے ،جن پر ـچلو مل کر صفائی کریں ،کچرا کوڑادان میں رکھیں ،تفریحی مقامات کا خیال رکھیں،پانی ہماری زندگی سمیت دیگر نعرے درج تھے ۔اس موقع پر بچوں نے بیچ ویو پارک میں ناریل کے پودے بھی لگائے ۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب نے واک کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ الخدمت کی کاوشیں قابل قدر ہیں ،بچوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ الخدمت آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔ انہوں نے الخدمت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ سید عبدالرشید نے کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام جہاں ہاہمت یتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے ،وہاں ان میں صلاحیتیں پیدا کرنے اورسچاپاکستانی بنانے کے لیے بھی جدوجہد کر رہا ہے ۔ملک کو صاف اور سرسبز رکھنا ہم سب کا فرض ہے ۔بچوں کے لیے شعور و آگہی کے ان پروگرامات سے ان شااللہ معاشرے میں بڑی تبدیلی آئے گی ۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے یوم پاکستان پر خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ،جس کا مقصد ملک بھر میں پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کے لیے لوگوں میں شعور آگہی بیدارکرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ستھرے ماحول اور صفائی کی اہمیت سے آگا ہ کرنا ہوگا ۔اپنے ملک اور شہر سے پیار کرنا ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے