English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں یوم پاکستان قومی و ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

القمر

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان قومی و ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں سے ہوا اور پاک فوج کی طرف سے توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں، پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ لاہور کے ایوب سٹیڈیم میں نماز فجر کے بعد توپوں کی سلامی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر فوجی افسران اور ان کی فیملیز نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ کی اہم تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور غیر ملکی مہمان شریک ہوئے۔

ادھر کراچی میں قائد اعظم جبکہ لاہور میں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی، جہاں پر ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کا چاک و چوبند دستہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے جس میں مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی کریک نے شرکت کی، مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے لاہورمیں مزاراقبال پریڈ کا معائنہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے، مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تقریب میں پاک فضائیہ کے بینڈ کی جانب سے خوبصورت دھنیں بکھیریں، بعدازاں عام شہریوں کو مزاراقبال اور قائد اعظم کی قبور پر حاضری دینے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں بھی یوم پاکستان بھرپورطریقے سے منا رہی ہیں، گرجا گھروں، مندروں اورگوردواروں میں بھی ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے